اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ مہدویت کا عقیدہ دین مبین اسلام کی اہم تعلیمات میں سے ہے اور یہ عقیدہ مطلوب و روشن نیز ہمہ گير اور روشن مستقبل کے لئے مشعل راہ ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے آج صوبہ خراسان رضوی کے شہر سبزوار میں قومی مھدویت کانفرنس کے نام پیغام میں کہا کہ مہدویت کے عقیدے کے دائرے میں سارے مذاہب انسانی زندگي کو باہدف تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد لفظ انتظار جو برسوں کی خاموشی اورسکوت کے بعد امید کے ساتھ ظلم برداشت کرنے اور غیب کی مدد کے یقین کے معنی کا حامل ہوگيا۔سبزوار میں قومی مہدویت کانفرنس آج سے شروع ہوئي ہے اور سولہ اکتوبرتک جاری رہے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲